فیصل آباد ،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو لہو لہان کر دیا

بدھ 24 فروری 2016 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو لہو لہان کر دیا ، آن لائن کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقہ چک نمبر190ر ب کے رہائشی محسن کے 20سالہ بھائی احسن کو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا ، احسن گھر واپس جارہا تھاکہ راستہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا جس پر اس نے مزاحمت شروع کر دی مشتعل ہو کر ڈاکوؤں نے احسن پر فائرنگ کر دی ، گولیاں اسکے دائیں بازو اور ٹانگ میں لگی اسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ٹانگ اور بازو میں لگنے والی گولیاں نکال دی ہیں ، پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :