فیصل آباد نوسر بازوں نے چالیس سالہ مسافر کو بے ہوش کر کے نقدی ، موبائل لوٹ لےئے

بدھ 24 فروری 2016 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) تھانہ گلبرگکے علاقہ میں نوسر بازوں نے چالیس سالہ مسافر کو بے ہوش کر کے نقدی ، موبائل لوٹ کر لے گئے ، آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں واقع نادر فلائنگ کوچ اڈا پر دوسرے شہر سے آنیوالے چالیس سالہ یونس ولد رمضان کو نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلادی جسے کھاتے ہی وہ فوری بے ہوش ہو گیا اور نوسر باز اس کی جیبوں کا صفایا کر تے ہوئے تمام سامان سمیٹ کر چلتے بنے جبکہ راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہی سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :