گلوبل فنڈ پاکستان کو25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

گلوبل فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں مختلف امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی ‘وزیر خزانہ معاہدے سے صحت کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ‘سائرہ افضل تارڑ

بدھ 24 فروری 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) گلوبل فنڈ پاکستان کو صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری اور گلوبل فنڈ کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحق ڈار اور قومی ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گلوبل فنڈ کے تعاون سے پاکستان میں مختلف امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد شفاف انداز میں استعمال کی جائے گی۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس اہم معاہدے سے صحت کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی گلوبل فنڈ کے نمائندے نے کہا کہ فنڈ پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے حکومت کے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :