رواں سال کے دوران ملک کا تیسرا پولیو ‘ بلوچستان میں پہلا پولیو کیس کوئٹہ میں سامنے آگیا

بدھ 24 فروری 2016 14:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) رواں سال کے دوران ملک کا تیسرا پولیو بلوچستان میں پہلا پولیو کیس کوئٹہ میں سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

پولیو ایمرجنسی سیل میں ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے تقریباً ڈھائی سالہ محمد اکرم میں پولیو وائرس پایا گیاسیل کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے اس پولیو کیس کی وجہ والدین کا متاثرہ بچے کو ویکسین پلانے سے انکار ہے۔

سیف الرحمان کے مطابق صوبے میں پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کی تعداد میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں چلائی گئی پولیو مہم میں سب سے بڑے صوبے کے 15 اضلاع میں پندرہ لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی۔پاکستان ڈیمو گرافک ہیلتھ سروے کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مہینے صوبے میں چلائی گئی پولیو مہم کے دوران انکار کے 2821 کیس سامنے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :