جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے ‘بھارتی پولیس

پولیس رپورٹ میں مقامی بھارتی چینل کی چلائی گئی فوٹیج جعلی قرار دے دی گئی

بدھ 24 فروری 2016 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) بھارتی پولیس کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے ‘ پولیس رپورٹ میں مقامی بھارتی چینل کی چلائی گئی فوٹیج جعلی قرار دے دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ طلباء پر غداری اور بغاوت کے مقدمات نیوز چینل کی فوٹیج کی بنیاد پر قائم کیے جس میں فرض کرلیا گیا کہ طلباء نے پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے۔

قانونی ماہرین کے نزدیک طلباء کے خلاف مقدمے میں کوئی جان نہیں یہ جعلی فوٹیج کی بنیاد پر فوری ختم ہوسکتے ہیں ‘عدالت پہلے ہی فوٹیج کو فرانزک معائنے کیلئے بھیج چکی ہے ‘ 9 فروری کو یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی پر تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت مخالف نعرے لگے تھے۔

متعلقہ عنوان :