عدالتی بیلف کی کاروائی، پولیس کی ناجائز حراست سے ایک شخص بازیاب

بدھ 24 فروری 2016 12:19

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء) عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کی ناجائز حراست سے ایک شخص کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمداشرف نامی شہری نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رائے محمدنوازمارتھ کی عدالت میں رٹ دائرکی کہ اسکے کزن جمیل احمدولدحنیف کو کھڈیاں خاص پولیس نے ناجائز طورپر پکڑ رکھا ہے جس پر عدالت کے حکم پر بیلف وسیم اصغرنے چھاپہ مارکر جمیل احمدکو پولیس کی ناجائز حراست سے برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

متعلقہ عنوان :