سعودی شخص‌ نے چار نئی شادیاں کرنے کے لئے پرانی چاروں بیویوں کو ایک ہی وقت میں طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 12:08

سعودی شخص‌ نے چار نئی شادیاں کرنے کے لئے پرانی چاروں بیویوں کو ایک ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء): سعودی شخص نے چار نئی شادیاں کرنے کے لیے اپنی پہلے سے منکوحہ چار بیویوں کو ایک ہی وقت میں طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ واقعہ آتے ہی خاصا وائرل ہو گیا ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شخص نے چار نئی شادیاں کرنے کے لئے اپنی موجود چار بیویوں کو ایک ہی وقت میں طلاق دے دی، تاہم سعودی شخص نے چار نئی شادیاں کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

چار نئی شادیاں کرنے کی کوشش ناکام ہوتے ہی سعودی شخص نے اپنی پہلی بیویوں سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مذکورہ شخص نے اپنی طلاق یافتہ بیویوں سے دوبارہ شادی کرنے کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار درہم کی رقم بھی اپنے بیویوں کو پیش کی ۔ اس واقعہ کے سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے سعودی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ، صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص کو سزا دی جانی چاہئیے کیونکہ اس کا یہ فعل اسلام کے مخالف ہے۔