معروف اینکر وسیم بادامی اور کامیڈین حسن کے درمیان لائیو شو پر تلخ کلامی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 02:30

معروف اینکر وسیم بادامی اور کامیڈین حسن کے درمیان لائیو شو پر تلخ کلامی
کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء)معروف اینکر وسیم بادامی اور کامیڈین حسن کے درمیان لائیو شو پر تلخ کلامی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل آے آر وائے کے پروگرام میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب معروف اینکر وسیم بادامی اور کامیڈین حسن کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

شو کے درمیان تلخی اس وقت پیدا ہوئی جب وسیم بادامی کی جانب سے کامیڈین علی حسن پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے مذاق پر کوئی انسان نہیں ہنستا۔ وسیم بادامی کی اس بات پر علی حسن بھڑک اٹھے اور انہوں نے وسیم بادامی سے تلخ لہجے میں شدید احتجاج کیا۔ شو کے دوران مزید کیا بات ہوئی، آپ بھی ملاحظہ کیجیے: