جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کااہم اجلاس

منگل 23 فروری 2016 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کااہم اجلاس صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سیدمحمدفضل آغاسمیت مجلس عاملہ کے دیگرارکان نے شرکت کی اجلاس میں 25فروری کوجمعیت نظریاتی جمعیت میں ضم کرنے،قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کی کوئٹہ آمدسمیت دیگرامورپرغورکیاگیااجلاس رات گئے تک جاری رہاجس کے فیصلوں کااعلان بدھ کوکیاجائے گا،درین اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میں ہواجس میں 25فروری کوانضمام،قائدین کی پریس کانفرنس،قائدجمعیت کے دورہ کوئٹہ کے پروگراموں اور26فروری کوقبائلی وسیاسی رہنماملک اجمل خان بازئی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کی تقریب کوحتمی شکل دی گئی،مولاناولی محمدترابی نے کہاکہ 25فروری اور26فروری کے دونوں پروگرام میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں جن ساتھیوں کودعوت نامہ نہ ملے وہ آنے کی زحمت نہ کریں انہوں نے بتایاکہ 26فروری جمعہ کوصبح دس بجے مقامی ہوٹل میں ملک اجمل خان بازئی کی شمولیتی تقریب سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن ودیگرمرکزی،صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے،درین اثناء صوبائی میڈیاکمیٹی کااجلاس سیدجانان آغاکی صدارت میں ہواجس میں عبدالواسع سحر،مولوی نصیراحمدمشوانی اورعزیزاحمدسارنگزئی نے شرکت کی،میڈیاکے نمائندوں کے لئے پریس کارڈاوردعوت ناموں کوحتمی شکل دی گئی،صحافیوں کوپریس کانفرنس میں شرکت کے لئے خصوصی پریس کارڈجاری کئے جائیں گے،درین اثناء انتظامی کمیٹی کااجلاس مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھوکی صدارت میں ہواجس میں صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی سمیت مرکزی ،صوبائی معاونین اورضلعی سالارنے شرکت کی،سینکڑوں رضاکاروں کادستہ تیارکیاگیا،پچاس رضاکاروں کاخصوصی دستہ قائدجمعیت کی حفاظت کی ذمہ داری اداکرے گی،درین اثناء مرکزی سالارعابدلاکھو،جمعیت نظریاتی کے صوبائی سالارمفتی غلام حیدر،ضلعی سالارمولوی ضیاء الرحمان فاروقی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،حاجی عبداﷲ خلجی،حافظ بلال ناصر،حاجی نصیب اﷲ خلجی اورعزیزاﷲ پکتوی نے ائیرپورٹ روڈپرپریس کانفرنس ہال اورقائدجمعیت کی آمدورفت کے راستے کاجائزہ لیااورسیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دی گئی،درین اثناء مرکزی سالارعابدلاکھو،مولاناولی محمدترابی،حافظ محمدابراہیم لہڑی نے پولیس حکام اورانتظامیہ کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کرکے قائدجمعیت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پرحفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا،انتظامیہ اورجمعیت کے رضاکارملکرقائدجمعیت کے سیکورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازین ضلعی سالاررحیم الدین ایڈووکیٹ نے رضاکاروں کااجلاس آج بدھ کوطلب کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :