آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کاپنجاب حکومت سے کیبل آپریٹرزپرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو جمعرات کو شام سات بجے کے بعد نشریات بند کر دیں گے‘ کیپٹن (ر)عبدالجبار کی دیگر پریس کانفرنس

منگل 23 فروری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے کیبل آپریٹرزپرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو جمعرات کو شام سات بجے کے بعد نشریات بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کوپریس کلب میں آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن (ر)عبدالجبار نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیبل آپریٹرز پر ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹس لیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کیبل آپریٹرز کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما?ں نے کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو جمعرات کو احتجاجاً نشریات بند کریں گے اور اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ کیبل آپریٹرز رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو نشریات بند کرنے کا پیشگی نوٹس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :