ہیلتھ انشورنس کی سہولت حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، محمد اسلم کچھیلا

منگل 23 فروری 2016 21:14

سرگودھا۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء )وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے مختلف بیماریوں میں مبتلا غریب عوام کیلئے ہیلتھ پروگرام خوش آئند ہے جس کے تحت کسی بھی غریب شخص کا علاج مفت کیا جائیگا، کسی بھی غریب کو علاج کیلئے جائیداد فروخت کرنا نہیں پڑیگی اور نہ ہی قرض لینا پڑیگا ہیلتھ انشورنس کی سہولت وزیر اعظم کا بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما سابق ایم این اے محمد اسلم کچھیلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گردے ‘ جگر ‘ دل ‘ ہیپاٹائٹس‘ شوگر‘ کے امراض اور جھلسنے کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے اور وہ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا سمیت ملک بھر میں قومی صحت پروگرام کے تحت ان بیماریوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔