راولپنڈی آرٹس کونسل میں’بیادِجوش‘کے عنوان سے محفل ِمشاعرہ

منگل 23 فروری 2016 21:14

راولپنڈی۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) برصغیر کے معروف شاعرِانقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کے 34 ویں یومِ وفات پرجوش میموریل کمیٹی اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’بیادجوش ‘کے عنوان سے ایک شاندارمحفلِ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔سینئرشاعراوردانشورجلیل عالی نے تقریب کی صدرات جبکہ نسیمِ سحر مہمانِ خصوصی تھے اورنظامت کے فرائض انجم خلیق نے اداکیے۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے اپنے استقبالیہ خطاب میں جوش ملیح آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش اردوادب کا مایہ نازسرمایہ ہیں۔جوش میموریل کمیٹی کی چیئرپرسن تبسم اخلاق نے جوش ملیح آبادی کی ادبی خدمات اورشخصیت پرروشنی ڈالی۔جن شعراء کرام نے اپنے شاعری کے ذریعے حضرت جوش کولفظوں کا خراج پیش کیا ان میں گلِ نازک، فرحین چوہدری، عبدلقادرتاباں، عمران عامی، سعیدانورضیالدین نعیم، اطہرقیوم راجہ، ڈاکٹرفرحت عباس، نسیمِ سحر،عقیل شاہ،عثمان مظہر،نذرحسین نازاوردیگرشامل تھے۔