ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ختم اورجرمانے وصول کیے جائیں گے،حافظ طاہر مجید

مقامی کمپنیوں کومتبادل ادویات کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرح سہولتیں مہیاکی جائیں،ضلعی امیر جماعت اسلامی

منگل 23 فروری 2016 21:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پرحکومت کے اقدام کوناکافی قرادیتے ہوئے کہاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ختم اورکمپنیوں سے جرمانے وصول کیے جائیں گے ۔مقامی کمپنیوں کومتبادل ادویات کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرح سہولتیں مہیاکی جائیں اوررکاوٹیں دورکی جائیں ۔

انھوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں بلاجوازاضافہ انسانیت سوزعمل ہے حکومت ذمہ دارافراد اور اداروں خلاف فوری کارروائی کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس اورقیمتیں عوام کی استطاعت کے مطابق مقررکی جائیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ جان بچانے والی دواؤں سمیت مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 60,70فی صدتک ہوشربااضافہ کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ادویہ سازکمپنیاں، ڈسٹری بیوٹر،ریگولیڑاتھارٹی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دارہیں ملٹی نیشنل ادویہ سازکمپنیاں ملک میں انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں وفاقی وزارت صحت کے اجلاس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کاشرکت نہ کرنااورسرے سے جواب تک وزارت کوجواب دیناقومی سلامتی کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے انہوں نے پیسہ کمانے کے لیے قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیردی ہیں جن ادویات کی قیمتیں یہاں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں بھارت میں ان کی قیمتیں معمولی ہیں بناکسی جوازکے اچانک امراض قلب ودیگر امراض کی دواؤں میں غیرمعمولی اضافہ طبی دہشتگری ہے یہی کمپنیاں ڈاکٹرزحضرات تک ادویات کاتعارف پہنچانے کے بجائے مارکیٹنگ کررہی ہیں دواؤں کی مارکیٹنگ کے لیے کمپنیوں کے درمیان سخت دوڑلگی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کل ڈاکٹرحضرات مریض کے مرض کی دواکرنے کے بجائے کمپنیوں کی ڈیل پوری کررہی ہیں اور انسانی جانوں کے خلاف مستقل طبی دہشتگری کاسبب بن رہے ہیں حکومت کی مسلسل چشم پوشی عوام کے جان ومال کے نقصان کی وجہ بنی ہوئی ہے حکومت فوری طورپرادویات سازکمپنیوں اورمارکیٹنگ کمپنیوں کے خلا ف کارروائی کرے اورانھیں قاعدے قانون کاپابندبنائے۔

متعلقہ عنوان :