حیدرآباد، آل روینیو سندھ ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کی پانچویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال

منگل 23 فروری 2016 21:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) آل روینیو سندھ ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کی جانب سے پانچویں روز بھی بورڈ آف روینیو ڈی سی آفس اور کمشنرآفس میں قلم چھوڑ ہڑتال کر تے ہوئے ملازمین شہباز بلڈ نگ کے گیٹ پر جمع ہوئے اورکمشنر آفس اور ڈی آئی جی آفس پر دھر نا دیا دھر نے سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی صدر سید سردارعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے دوسر ے صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی سرکاری ملازمین کو آپ گریڈ کیا گیا ہے مگر سندھ میں سرکاری ملازمین کو ابھی تک آپ گر یڈ نہیں کیا گیا ہمارا مطالبہ ہے سندھ حکومت سے سندھ کے سرکاری ملازمین کو بھی جلدازجلد آپ گر یڈ اور ٹائم اسکیل دیاجائے اور ملازمین میں سے احساس محرومی ختم کی جا سکے دھر نے کے بعد مر کزی صدر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ 26فروری بروز جمعہ سندھ سپر یم کونسل کا اجلاس سکھر میں بلایا گیا ہے جس میں تمام ڈویژن باڈی اور ڈسٹر کٹ باڈی اور مر کزی باڈی کے عہدیداران شر کت کر یں گے اور آگے کہ لائے عمل کا اعلان کیا جا ئے گادھر نے میں شر یک ماجد خاصخیلی ،امجد علی لاشاری ،کاشف فرید شیخ ،شاہد میاں ،امداد اللہ سیال ، فہیم احمد تنیو ،وسیم احمد پنھور ،ماجد علی سیال، غلام سراور میر جت ،عزیر احمد سومرو،نثا ر احمد چارن ،محمد امین کولاچی ،ریاض کھوسو ، نور خان ،آفتاب ،زاہد بالادی ،عبدالسلام جتوئی ،سرفراز بھٹی ،محمد یوسف چنہ ،اصغر کھٹیان ،شکیل احمد غوری ، اور دیگر عہدیداروں اور ملازمین نے بڑ ی تعد اد میں شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :