مردم شماری مشترکہ مفاد کونسل کے ایجنڈے میں دوبارہ شامل

منگل 23 فروری 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے مشترکہ مفاد کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے سے مردم شماری کا ایجنڈا خارج کرنے کے ایشو کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ مفاد کونسل کے ایجنڈے میں دوبارہ شامل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت نے 29 فروری کو وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفاد کونسل کے ایجنڈے سے مردم شماری کا نکتہ خارج کرنے کی نشاندہی پر اسے ایجنڈے میں دوبارہ شامل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس طویل عرصے بعد بالآخر منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں مردم شماری کے ایشو سمیت 9 نکاتی ایجنڈا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :