پاک فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ،25مارے گئے ،آئی ایس پی آر نے 15کی تصدیق کر دی

منگل 23 فروری 2016 20:14

پاک فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ،25مارے گئے ،آئی ایس پی ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 25دہشت گرد ہلاک اور 8ٹھکانے تباہ کردیے گئے تاہم آئی ایس پی آر نے پندرہ کی تصدیق کی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائیہ کی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک اور8ٹھکانے تباہ کیے گئے۔کارروائی دتہ خیل کے علاقے الوارا، خر تنگی اور مائزر میں کی گئی ۔