ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی 2015 کی رینکنگ جاری کر دی ،قائد اعظم یونیورسٹی سر فہرست جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب جبکہ تیسرے پر نسٹ ہے۔

منگل 23 فروری 2016 20:14

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی 2015 کی رینکنگ جاری کر دی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی 2015 کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی ہمیشہ کی طرح سرفہرست رہی ہے دوسرے نمبر پر پنجاب جبکہ تیسرے پر نسٹ ہے۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی زراعت میں ٹاپ پر ہے .بزنس میں اقرا یونیورسٹی ٹاپ پر، آرٹس میں این سی اے لاہور پہلی پوزیشن پر اور میڈیکل میں آغا خان یونیورسٹی ٹاپ پرآگئی ۔ انجینئرنگ میں نسٹ پہلے نمبر پر ہے جنرل کیٹگری میں قائداعظم ٹاپ پر ہے۔

متعلقہ عنوان :