سوشل میڈیا پر بہن کی قابل اعتراض تصاویر لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

ایف آئی اے نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا

منگل 23 فروری 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے سوشل میڈیا فیس بک پر اپنی بہن کی قابل اعتراض تصاویر لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ایف آئی اے نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔منگل کو عدالت نے ملزم محمد عثمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تو ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد عثمان نے اپنی ہمشیرہ کے نام سے فیس بک کا جعلی اکاونٹ بنایا اور اس پر اپنی بہن کی قابل اعتراض تصاویر لگا ئیں۔ قابل اعتراض تصاویر دیکھ کر اس کے شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق بھی دے دی ہے۔ ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس پر اسے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے( آج) بدھ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :