وفاقی کابینہ کی وزارتی کمیٹی برائے نفاذ اردوکا تمام وزراتوں اور محکموں سے عمل درآمدرپورٹ لینے کا فیصلہ

سیکرٹریزکو آئندہ اجلاس میں بلاکروزیراعظم اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

منگل 23 فروری 2016 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) وفاقی کابینہ کی وزارتی کمیٹی برائے نفاذ اردوکا تمام وزراتوں،ڈویژنوں اور محکموں سے نفاذ اردو پرعمل درآمدرپورٹ لینے کا فیصلہ ، کمیٹی نے تمام وزارتوں کے سیکرٹریزکو آئندہ اجلاس میں طلب کر کے ان سے وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ۔

منگل کو وفاقی کابینہ کی وزارتی کمیٹی برائے نفاذ اردو کا اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیربرائے ادبی ورثہ عرفان صدیقی،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن محسن ایس حقانی، سیکرٹرئی وزرات اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ عمران گردیزی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے نفاذ اردو کے سلسلے میں ہدایات کے حوالے سے پیش رفت کاجائزہ لیاگیااور تمام وزراتوں،ڈویژنوں اور محکمہ جات وادارہ جات سے عمل درآمدرپورٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بھی تجویز کیا گیا کہ متعلقہ سیکرٹر یزکو آئندہ اجلاس میں بلا کر وزیراعظم اور عدالت عظمی پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت معلوم کی جائے گی ۔

اجلاس میں زور دیاگیا کہ نفاذ اردو میں آسانی پیداکرنے کیلئے قابل فہم ، آسان اصلاحات ، عہدوں کے نام اور الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ادارے اردو الفاظ اور اصلاحات سے مانوس ہوسکیں، اجلاس میں اس امر پر اطمینان کاا اظہار کیاگیا کہ مختلف وزراتوں،ڈویژنوں اور اداروں میں نفاذ اردو کے سلسلے میں پیش رفت جاری ہے، فیصلہ کیا گیاکہ سرکاری اداروں میں نفاذ اردو کیلئے ذرائع ابلاغ کو تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :