طارق آباد کے عوام حکومتی نا اہلی کے باعث بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں ‘انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھا کر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار غائب ہوگئے ‘واپس عوام کو منہ تک نہیں دکھایا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا (ن) لیگی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

منگل 23 فروری 2016 18:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ طارق آباد کے عوام حکومتی نا اہلی کے باعث بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھا کر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدوار غائب ہوگئے واپس عوام کو منہ تک نہیں دکھایا عوامی مسائل سے بے خبر حکمرانوں کو قانون ساز اسمبلی سمیت ہر فورم پر طارق آباد کے مسائل پر توجہ دلوائی لیکن اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی وجہ سے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا حکومت نے ہزاروں نفوس پر مشتمل طارق آباد کے رہائشیوں کو مسائل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ایم ایل اے فنڈز سے عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے پر توجہ دی اور تمام متعلقہ محکموں میں رکے ہوئے تعمیراتی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیاجسکی بدولت متعدد منصوبے تعمیر ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق آباد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ندیم زرگر کی رہائش گاہ پر عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ دس سالوں سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں ختم کرنے کیلئے بے پنا وسائل کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے مظفرآباد کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل مہیا کرنے کے بجائے صرف حکومت میں موجود حلقوں کو وسائل مہیا کئے حکمرانوں کے زیادتیوں اور عوامی مسائل کی آواز ہر فورم پر بلند کی میرا دل اور نیت صاف ہے جو کام کیا وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا پڑھے لکھے نوجوان حکومتی نا انصافیوں کیوجہ سے دربدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی پیپلز پارٹی نے صرف جیالا نوازی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے دیگر عہدیداران نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دارالحکومت سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی مظفرآباد کے عوام کی آنکھی اور کان کھلے ہیں ہر مرتبہ ہم نے اپوزیشن میں رہنے کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا بیرسٹر افتخار کی صورت میں مظفرآباد کے عوام کو ایک پڑھا لکھا ، جرات مند شخص ملا ہے مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی نے طارق آباد کے عوام کو سہولیات سے محروم رکھا ۔ فاروق حید رکی قیادت میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت قائم کرے گی آئندہ وزیراعظم فاروق حیدر کی صورت میں مظفرآباد کا ہو گا ۔