محکمہ تعلیم سندھ کے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی پریس کلب تا سندھ سیکرٹریٹ تک مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، دو ملازمین بیہوش ہوگئے،پچھلے 9مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئیں فوری تنخواہیں جاری کی جائیں۔مظاہرین کاحکومت سے مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2016 17:43

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) محکمہ تعلیم سندھ کے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے پریس کلب کراچی تا سندھ سیکرٹریٹ تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی،جس کے دوران دو ملازمین بیہوش بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے پچھلے 9مہینوں سے تنخواہیں نہیں دیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری تنخواہیں جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :