وزیراعظم نواز شریف کو چا ہیے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ کون انکو ہٹانا چاہتا ہے،قمر زمان کائرہ

منگل 23 فروری 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چا ہیے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ کون انکو ہٹانا چاہتا ہے ، احتساب کے عمل کو درست ہونا چاہیے لیکن آئین میں ترمیم کے لیے ابھی وقت مناسب نہیں ، پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں احتساب کے عمل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی مگر مسلم لیگ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ،۔

(جاری ہے)

ان خیالت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمر الزمان قائرہ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کے عوام نے انہیں منتخب کرتی ہے لیکن ہٹا کوئی اور جاتا ہے اب اس عمل کو ختم ہو جانا چاہیے ، لیکن وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ کون لوگ انہیں ہٹانا چاہیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ن لیگ کے ساتھ احتساب کے عمل کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا تھا جس پر پیپلز پارٹی نے احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اپنی حکومت میں کوشش کی، لیکن مسلم لیگ ن ہماری مدد نہیں کی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیبب نے ہمارے دور میں ایل این جی معاہدے کی تفتیش شروع کی تھی ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ن لیگ کے دور میں شروع ہوئی تو انکی چیخیں نکل گئی ،نیب کے قانو ن میں ترمیم ہونی چاہیے لیکن ابھی یہ وقت مناسب نہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت وزراء کی جانب سے نیب کے ناخن کاٹنے کی باتیں ناقابل قبول ہیں ہیں انہیں ایسی باتوں سے گریز کرنی چاہیے ، ملک میں جمہوری نظام ہے ان باتوں سے نظام کے لیے مسائل بڑھ جائیں گئے اور لوگوں کو پہلے جمہوریت پر کم اعتماد ہے انکا مزید حوصلہ بڑھ جائے گا ۔