زرعی انقلاب”ملٹی پل فارمنگ پائلٹ منصوبہ“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

منگل 23 فروری 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)پاکستان ایک زرعی ملک ہے تاہم موجودہ حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے شروع کئے جانے والے منصونہ جات میں ’ملٹی پل فارمنگ پائلٹ منصوبہ“ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

سوہاوا اور چکوال کے سنگم میں جاری ’ملٹی پل فارمنگ پائلٹ منصوبہ“ کی تکمیل سے سبز انقلاب اور خوشحال پاکستان کی ابتدا ہوگی،فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ دہائی میں دنیا کے بہت سے ممالک نے بائیو ٹیکنالوجی و دیگر ایگروکیمیکلز کے استعمال اور بیجوں کی نئی اقسام کاشت کرکے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاہم پاکستان میں بھی ’ملٹی پل فارمنگ پائلٹ منصوبہ“ پر عمل کرنے سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔