کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن حکام کی پریس کانفرنس ، 25فروری سے احتجاج کا اعلان

صوبائی حکومت جی ایس ٹی واپس لے ورنہ نشریات بند کر دیں گے ۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن حکام کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سینئیر رہنماﺅں کیپٹن ریٹائرڈجبار اور ملک فرقان نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈجبار کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے عائد ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25فروری سے شام سات سے دس بجے تک پی ٹی وی کے علاوہ تمام چینلز کی نشریات بند رہیں گی، اور یہ احتجاج سات روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو ہراساں کیا گیا تو ایسوسی ایشن کے تمام ممبرز ساتھ کھڑے ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران اگر کسی کنٹرول روم کو بند کیا گیا تو پورے ملک کے کنٹرول روم کو بند کر دیںگے ، کیپٹن (ر) جبار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عائد ظالمانہ ٹیکس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیبل آپریٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل نکالیں، اگر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مذاکرات نہ کیے تو سات روز بعد تمام چینلز کی نشریات کو پہلے پنجاب اور بعد ازاں ملک بھر میںمکمل طور پر بند کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :