چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس کل (بدھ )کو مظفرآباد میں ہو گا

منگل 23 فروری 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس آج (بدھ )کو مظفرآباد میں ہو گا جس میں انتخابات کے شیڈول ، انتخابی فہرستوں کی تیاری ، نظر ثانی کے لیے لائحہ عمل اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں خط لکھے گئے ہیں جس میں تمام قائدین کو آج مظفرآباد اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، اجلاس بدھ کے روز 11بجے بلاک نمبر چار کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ میں ہو گا ، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر الیکشن شیڈول کے حوالے سے تما م سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور ان سے تجاویز لیں گے جبکہ اجلاس میں نئی انتخابی فہرستوں ، نظر ثانی کے لیے لائحہ عمل، الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :