دنیا میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں دستیاب ہے عوام کو پٹرول مفت فراہم کیا جا رہا ہے،شاہد خاقان عباسی

منگل 23 فروری 2016 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں دستیاب ہے عوام کو پٹرول مفت فراہم کیا جا رہا ہے صرف پٹرول پر لگایا گیا ٹیکس لیا جا رہا ہے عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کرتے ہیں ۔ کے پی کے میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے 2010 مں لائسنس جاری ہوا تھا لیکن کمپنیوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے 11کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور 5 کو نوٹس جاری کر دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں تیل و گیس کی تلاش کا کام وفاقی حکومت نے روک دیا ہے جبکہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس 2010 میں جاری ہوا تھا تیل و گیس کی تلاش نہ کرنے والی 11 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں اور 5 کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے یومیہ 396 ایم ایم بی ٹی گیس نکل رہی ہے اور یومیہ 46 ہزار بیرل تیل بھی نکل رہا ہے ۔ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام وفاق کی کوششوں سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت اس حوالے سے کام نہیں کر رہی ہے ۔ کے پی کے میں گیس چوری ہوتی ہے لیکن وہاں کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کر سکتا کے پی کے میں 6 سے 8 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے کے پی کے میں منقطع کنکشن انتظامیہ بحال کر دیتی ہے ۔