ملک سے فرار نہیں ہوا تمام الزامات بے بنیاد ہیں،سابق ایم ڈی او پی ایف

منگل 23 فروری 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) او پی ایف کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر سید نیئر حسنین بخاری نے کہا ہے کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں پاکستان میں موجود ہیں اور مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم ڈی او پی ایف سید نیئر حسنین بخاری نے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بطور ایم ڈی او پی ایف نہ انہوں نے کسی شخص کو پلاٹ الاٹ کیا تھا اور نہ کوئی پلاٹ خود حاصل کیا تھا بلکہ کویت فنڈز کا مسئلہ حل کراتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کو ادائیگی کرائی تھیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں سید خورشید شاہ اور انہوں نے مل کر او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کیا تھا ایک سوال کے جواب میں سید نیئر حسنین بخاری نے کہا کہ وہ پاکستان سے نہ فرار ہوئے ہیں اور نہ کوئی غلط اقدام کیا ہے بعض لوگ میری شہرت کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں