لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کے خلاف مہم شروع
منگل 23 فروری 2016 16:42
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کا کام شروع کردیاگیاہے ، ہسپتال انتظامیہ ایل آر ایچ ، ایم ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ شہر میں چوہوں اور آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے چوہوں اورآوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کی ہے ہسپتال ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں خصوصی طورپر ڈبلیو ایس ایس پی کی انتظامیہ کا صفائی مہم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ا س سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صفا ئی عملے کو خصوصی ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ شہر میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس خد شہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کا صفائی عملہ بھی خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے صفائی پر خصوصی توجہ دے۔(جاری ہے)
جاری بیان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر کرنل ( ر) حامد سعیدحق نے مہم کے نگران اعلی ڈاکٹر غلام سبحانی ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں کادورہ کیا اور ہسپتال میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر ہنگامی بنیاد پر صفائی کی ضرورت تھی ہسپتال ڈائر یکٹر نے ہسپتال میں صفائی کے ذمہ دار افسران کو سختی سے تاکید کی کہ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چو ہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.