Live Updates

ترقیاتی منصوبے کی بہتر تکمیل کے لئے ناظمین اور متعلقہ حکام آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔عنایت اللہ

منگل 23 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے محکمہ بلدیات کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ پشاور کے تمام ٹاوٴنز میں عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ بنیادی سطح پر لوگوں کے مسائل ومشکلات کاازالہ ہوسکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاوٴنز کے منتخب ممبران کو درپیش مسائل کے سلسلے می منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پشاور کے ٹی ایم اوز جاوید امجد،ریاض خان ،عظمت اللہ ،وحیدالرحمن کے علاوہ ٹاوٴنز کے منتخب ممبران خالد وقاص ،فضل اللہ داوٴدزئی ،سردار عالم، جان افضل ،فضل کریم ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹاوٴنز ممبران نے اپنے اپنے علاقوں میں صحت وتعلیم ،فنڈز کی فراہمی کے علاوہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی ،گیس ،صفائی اورنکاس آب جیسے دیرینہ درپیش مسائل پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیرنے وفد کے مسائل کو بغور سننے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ صوبائی حکومت نے پشاور شہر کی خوبصورتی اور صفائی کا تہیہ کررکھا ہے تاکہ شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرکے شہرپشاورکوایک بار پھر پھولوں کاشہربنایا جاسکے ۔وزیر بلدیات نے کہا کہ شہرمیں فلائی اورز کی تعمیر ،پشاور اپ لفٹ اورگرین بلٹ پر خطیر رقم خرچ کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے کنارے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کاعظیم منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔سینئر وزیر نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو سربند میں نکاس اب کے منصوبے کے لئے فوری طورپر سروے کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو یہ بھی تاکیدکی کہ ٹاوٴن میں عوام کودرپیش بجلی وگیس کے مسائل کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ جلد از جلد اس سلسلے میں ملاقات کریں تاکہ عوام کے بجلی وگیس سے وابستہ دیرینہ مسائل کابھی خاتمہ ہوسکے۔

سینئر وزیرنے ٹی ایم اوز کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹاوٴنز کے مسائل کے حل کی خاطر ٹاوٴنز ناظمین سے باقاعدہ طورمشترکہ اجلاس کیا کریں تاکہ ترقیاتی منصوبے بغیر کسی تعطل کے تسلسل کے ساتھ جاری اورمکمل ہوسکیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :