وفاق کا گیس چوری کے نقصانات خیبر پختونخوا کی رائلٹی سے کاٹنے کا فیصلہ

منگل 23 فروری 2016 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وفاق نے سولہ ہزار 693ایم ایم سی گیس چوری کے باعث نقصانات خیبر پختونخوا کی رائلٹی سے کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کے ذرائع کے مطابق ابیٹ آباد اور پشاور میں گیس چوری کی مد میں 16693ایم ایم سی ایف کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے نقصانات 91.2فیصدتک پہنچ گیا ہے ۔

امن وامان کے باعث پشاور کے اچینی بالا ، سوڑیزئی پایان ،سوڑیزئی بالا ، پشتخرہ ، ، بہادری کلے، سر بند ،ماشو خیل اور بڈھ بیر پشتخرہ کے بارہ سے زائد گاؤں کے علاوہ کرک ، مکوڑی ، شکردہ ، چوکڑہ ، تیری ، لنڈوکی ، ہنگو ، ایسک کماری ، جہانگیری ، سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں پر سو لہ سو کلو میٹر غیر قانونی نیٹ ورک کام کر رہے ہیں گیس چوری کے تدارک کے لئے صرف دوکلو میٹر غیر قانونی نیٹ ورک کے پشاور ، چارسدہ اور مردان کے مختلف علاقوں میں نشاندہی کرکے اسے منقطع کردیاگیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہدخقان عباسی کو بھی آگاہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے ککہ صوبے میں گیس چوری کے باعث صوبے سے اس کے نقصانات پوری کریگی اور گیس رائلٹی میں ملنے والی رقوم سے کٹوتی اس ضمن میں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اوراس حوالے سے پارلیمنٹ میں بل بھی پیش کیا جائے گا ۔ امن وامان کی صورتحا ل کے باعث بڈھ بیر اور پشتخرہ کے مختلف علاقوں میں سوئی نادرن گیس کے حکام کاروائی بھی نہیں کر سکتے ہیں گیس چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے وزارت پیٹرولیم نے صوبائی حکومت کو مختلف علاقوں کی نشاندہی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :