کوہستان ، گاڑی کھائی میں گر نے سے ایک شخص جاں بحق

منگل 23 فروری 2016 16:35

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) کوہستان کے علاقے پاتراک کے مقام پر ڈبل کیبن گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکرکھائی میں گرگئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگرشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پیرکے روز کوہستان سے پاتراک دیر جانے والی گاڑی جب پاتراک بازار کے قریب پہنچی تو حادثے کا شکار ہوا،مقامی پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور سے گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری ،جس سے موقع پر ایک شخص پائندہ محمد سکنہ سیرئی پاتراک جان بحق جبکہ دیگر دو زخمیوں میں ڈرائیوررحمت ولی سکنہ گوالدئی اور ابراہیم سکنہ منگالا ا فراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دو زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا،جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا گیا۔جبکہ بعدازاں اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیرمنتقل کیا گیا۔