دیوالیہ کے ایم سی کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں سابق افسران کے پاس

منگل 23 فروری 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) دیوالیہ کے ایم سی کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں سابق افسران کے پاس ہیں،کے ایم سی کے سابق افسران اوربلدیاتی وزارت رکھنے والوں نے کے ایم سی کی گاڑیاں واپس نہیں کی ہے، سابق ایڈمنسٹریٹرثاقب سومروکے پاس 3اورلالہ فضل کے پاس ایک گاڑی ہے،ایڈمنسٹریٹر کورنگی غلام رسول کے پاس 2015ء ماڈل کی نئی کارموجود ہے،دستاویزات کے مطابق کے ایم سی کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں سابق افسروں کے زیراستعمال ہیں،ڈبل کیبن گاڑی اورپراڈ2010ء سے آغاسراج کے استعمال میں ہے،ریکارڈ کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی نے آج تک دونوں گاڑیاں واپس نہیں کیں،سابق ڈی جی پارکس اشفاق ملاح کے پاس بھی کے ایم سی کی گاڑی ہے،ریٹائرملازمین سمیت دیگرحکام کے زیراستعمال کے ایم سی کی 20گاڑیاں ہیں۔