پشاورزلمی نے ہارکردل توڑدیا ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ ہوں ‘ وینا ملک

منگل 23 فروری 2016 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ پشاورزلمی نے ہارکردل توڑدیا ‘ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

پشاورمیں شوکت خانم ہسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور سسرال پشاور میں ہے اس لئے وہ کہہ سکتی ہیں کہ ایک کینسر ہسپتال پہلے ان کے میکے میں تھا اب سسرال میں بھی ہے ‘وہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں تاہم اس کیلئے سیاست میں آنا ضروری نہیں اور مستقبل میں ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے بارے میں پوچھے گئے وینا ملک کے مطابق پی اسی ایل کا انعقاد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، ایونٹ میں وہ پشاور زلمی کی حمایت کررہی تھیں لیکن زلمی نے ہار کر دل توڑ دیا ، اب امید ہے فائنل کوئٹہ کی ٹیم جیتے گی لیکن کوئی بھی ٹیم جیتے فتح تو پاکستان کی ہی ہے۔