غریب اتحاد پارٹی پاکستان کی ڈیرہ مراد جمالی میں بچے پر تشددکرنے کی شدید مذمت

منگل 23 فروری 2016 16:25

چھتر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء ) غریب اتحاد پارٹی پاکستان کے سربراہ کامریڈ قادر بخش چھتروی نصیرآباد سول سوسائٹی نیٹ ورک کوارڈینیٹر عبدالسلام بلوچ جنرل سیکرٹری امان اللہ بلیدی بشیر احمد گجر ثناء اللہ بنگلزئی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز جس طرح جنسی تشدد کے بعد ایک معصوم بچہ کو انتہائی بیدردی سے قتل کیا گیا جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کی تاریخ میں اس قسم کا یہ پہلا وحشیانہ واقعہ ہے جس نے معصوم بچوں اور ان کے والدین کے دلوں کو دہلا دیا ہے۔ اور پورے شہر میں سوگواری کے ساتھ خوف بھی شامل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس ابھی تک مجرموں تک نہیں پہنچ پائی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ معصوم مقتول کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں بچے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ اس پھول سے معصوم بچے کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں اس وحشی درندہ کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی پہ لٹکا کر شہریوں اور دیگر معصوم بچوں کے خوف کو ختم کیا جائے۔تا کہ آیندہ کوئی بھڑیا اس قسم کی حرکت کرنے کی جرائت بھی نہ کر سکے انھوں نے تمام سماجی فلاحی تنظیموں سے اپیل کیا ہے بچے کی قاتلوں کی گرفتاری سزا تک غریب والدین کے ساتھ تعاون کریں انھوں نے مزید کہا کہ اگر اس پھول سے بچے کے درندہ صفت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے بے نقاب نہیں کیا تو سول سوسائٹی نیٹ ورک نصیرآباد بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی جس کی تمام تر زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :