میرپورخاص: دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ بوائز شاہ عبداللطیف ڈگری کالج میرپورخاص میں پولیس ریہرسل کروائی گئی

منگل 23 فروری 2016 16:25

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ایس ایس پی میرپو رخاص محمد عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کی ہدایات پر اسکولوں و کالجوں میں دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کراچی اورحیدرآباد کے بعدمیرپورخاص میں بھی گورنمنٹ بوائز شاہ عبداللطیف ڈگری کالج میرپورخاص میں پولیس ریہرسل کروائی گئی جس کا مقصد اسکولوں اور کالجوں میں دہشتگردی واقعات سے فوری طور پر نمٹنے اور نا آگہانی واقعات سے نمٹنے میں مدد مل سکے ۔

یہ بات انہوں نے شاہ عبدالطیف گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں پولیس ریہرسل کے موقع پر کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ریہرسل میں اے ایس پی سٹی اورڈی ایس پیز کی سربراہی میں 75کمانڈو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات صرف پولیس کی ذمیداری نہیں بلکہ اسکول انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہے جس میں خاردار تاریں لگوانے ،سی سی ٹی وی کیئمرا نصب کرنے ،چوکیدار کو الرٹ رکھنا ،کسی ناخوشگورواقعے کے پیش نظر فوری پولیس کو اطلاع کرنے کے انتظامات شامل ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ ضلع میرپورخاص کے تمام اسکولوں کو سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز دورے کر رہے ہیں ۔اور کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس اہلکار تیار کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی 15کی رسپانس کو بھی تیز بنایا گیا ہے پولیس ریہرسل میں دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو یرغمال بنانے کیلئے پولیس کاروائی ،دہشتگردی واقعات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے عملی ریہرسل کی گئی ۔

بعد اذاں اے ایس پی سٹی عبداللہ لک کی سربراہی میں شہر میں ٹریفک جام ہونے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلدیہ شاپنگ سینٹرروڈ،ایم اے جناح روڈ،اسٹیشن روڈ ، جمیل شہید ر وڈ، مدینہ مسجدشاہی بازار روڈ، سرسید روڈ اور دیگر علاقوں سے ناجائز تجاوزات ہٹائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :