کراچی ،قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن ،4افراد زیر حراست

منگل 23 فروری 2016 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن کرکے 4افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :