بھاٹی چوک ،ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوسرے روز500موٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر لگائے گئے

منگل 23 فروری 2016 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے لگائے گئے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے ،سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی صدر ندا عمر چٹھہ نے بھاٹی چوک میں لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا ،موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے اور روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا۔

اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے کیمپ میں 500سے زائد موٹر سائیکلوں کو سائیڈ مرر لگائے گئے،اس موقع پر ڈی ایس پیز ،انسپکٹرز، اٹلس ہنڈاکے ایگزیکٹیو محمد عامر اورشہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ۔گزشتہ روز بھی الحمراء چوک مال روڈ پر لگائے گئے روڈ سیفٹی کیمپ میں1000سے زائد شہریوں کی موٹر سائیکلوں کے سائیڈمرر لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ دوران سفرسائیڈمرر کے مناسب استعمال سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کرتے رہے ،انہوں نے پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنزکو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :