کینو منہ ، جلد ، پھیپھڑوں ، چھاتی، معدے کے کینسر اور گرودں کی پتھری سے بچاؤ میں مددگار ہے‘ ماہرین غذائیت

منگل 23 فروری 2016 16:24

لاہر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) خشک سرد مزاج کا حامل پھل کچا جبکہ گرم تر مزاج کا حامل پختہ کینو حیاتین، لحمیات ا ور فولا د کے حصول کا نیچرل ذریعہ ہے، جدید غذائی تحقیق کے مطابق یہ پھل منہ ، جلد ، پھیپھڑوں ، چھاتی، معدے کے کینسر اور گرودں کی پتھری سے بچاؤ میں مددگارہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت پروفیسر حکیم شفیع طالب قادری ، پروفیسر حکیم ثناء اللہ حلاج، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم عابد شفیع، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم سہیل یعقوب سمیت دیگر نے حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کینو کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینو میں غذا کے چھ اہم ترین ا جزا ء جن میں حیاتین ، لحمیات کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ یہ تمام جسمانی اعضاء کو توانائی فراہم کرتے ہو ئے اعضاء کو سکڑنے اور پانی جذب کرنے کی صلا حیت فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :