لاہورسمیت صوبہ کی 5جیلوں میں موبائل لائبریری بنانے کا فیصلہ

منگل 23 فروری 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لاہورسمیت صوبہ کی 5جیلوں میں موبائل لائبریری بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، لاہور میں کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل میں موبائل لائبریری بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نے بتایا کہ موبائل لائبریری میں 10ہزار معلوماتی کتابیں ہونگی اور کتابوں کی سہولت سے قیدیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ مخیر حضرات کی مدد سے موبائل لائبریری بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :