اہل چکسواری سراج الحق کا آمد پر فقید المثال استقبال کریں، محمود الحسن چودھری

منگل 23 فروری 2016 16:21

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹر سراج الحق کو چکسواری آمد پر اہل چکسواری فقید المثال استقبال کریں، سراج الحق کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان اور ترجمان ہیں ، ان کے دورہ میرپور سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملنے کیساتھ آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے بر سر اقتدار باری باری آنے والی پارٹیوں نے عوام کا استحصال کیا ہے ، کرپشن کے ذریعے اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں اضافہ کیا ہے ، اور اب غریب کے منہ سے نوالہ تک چھینا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست کے اندر ہر طرف ظلم ، نا انصافی ، کرپشن ، اقرباء پروری اور میرٹ کی پامالی کا دور دورہ ہے ، غریب کے لیے نہ انصاف ہے ، نہ سرکاری نوکری ہے نہ ہسپتال ہے اور نہ ہی تعلیم کی کوئی سہولت موجود ہے۔

سڑکیں کھنڈرات ، ہسپتال ڈاکٹروں اور ادویات سے خالی پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹلی حلقے کو آبادی کی بنیاد پر اضافی حلقہ دیاجائے ۔ راج محل کو حلقہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ نہ کیا تو یہاں کے ہزاروں افراد پر تشدد تحریک پر مجبور ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :