Live Updates

سابق اوپننگ بلے باز سعید انور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو اخلاقیات کا درس دینے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 16:20

سابق اوپننگ بلے باز سعید انور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو اخلاقیات ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز سعید انور اپنے کرکٹ کیریئر کے ابتدائی دنوں کے کپتان عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں کہ ایک کرکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے ہسپتال بنایا ہے اس لیے وہ جنت میں جائیں گے ،انہیں شاید علم نہیں ہے کہ جنت میں ہسپتال نہیں ایمان اور اعمال لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سعید انور کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک کھلاڑی کہتے ہیں کہ میں ملک کو ٹھیک کردوں گا جس پر میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ آپ پہلے اپنی بیوی کو ٹھیک کرلیں ،وہ تو آپ سے ٹھیک ہورہی نہیں تو 20کروڑ کا ملک آپ کیسے ٹھیک کریں گے ۔

سعید انور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایک کرکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ہسپتال بنا لیا ہے اس لیے وہ جنت میں جائیں گے،وہ کیسے ایک ہسپتال بنا کر جنت میں جاسکتے ہیں ؟،ابوجہل نے اپنی حلال کمائی سے خانہ کعبہ تعمیر کیا تھا لیکن وہ جہنم میں جائے گا کیوں اللہ کے ہاں صرف ایمان اور اعمال کی وقعت ہے ، ہسپتال کی تعمیر خانہ کعبہ کی تعمیر سے بڑی چیز تو نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات