پاک افغان سرحد پر تین راکٹ فائر کئے گئے ‘ کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی

منگل 23 فروری 2016 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاک افغان سرحدکے علاقے اپر کرم ایجنسی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب سرحد پار سے تین راکٹ فائر کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے کیے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

فوری طور پر معلوم نہ ہو سکا کہ راکٹ کس نے فائر کیے تھے، کیونکہ قبل ازیں افغان فورسز کی جانب سے بھی سرحد پار سے مارٹر گولے داغے جانے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے لیے کیے گئے اس حملے کی کسی شدت پسند گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :