ایم کیوایم کے پنجاب میں بھوک ہڑتال ،مظاہروں کے پروگرام ملتوی

منگل 23 فروری 2016 15:55

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) ایم کیوایم پنجاب کی جانب سے الطاف حسین کی تقریر و تصویر کی نشر واشاعت پر پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال اورمظاہروں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

کراچی سے جاری ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائدایم کیوایم کی تقاریرنشرنہ ہونے پرایم کیوایم نے منگل کو پنجاب کے مختلف مختلف شہروں میں احتجاج کااعلان کیاتھا۔ علامتی بھوک ہڑتال اورمظاہروں کے پروگرام کی ری شیڈولنگ کی جارہی ہے۔ ری شیڈولنگ ہوتے ہی پنجاب میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی پروگرام کاشیڈول جاری کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :