سکھر،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1600 سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط

منگل 23 فروری 2016 15:55

سکھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء)سکھر میں قومی شاہراہ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 1600 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس پی موٹر وے پولیس راوٴعامر کے مطابق قومی شاہرا ہ پر بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیاہے اور 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان بھی کردئیے گئے جبکہ 1600سے زائد موٹر سائیکلیں 48 گھنٹوں کیلئے تحویل میں لے لی گئیں ۔ایس پی موٹر وے پولیس راوٴعامرنے بتایا کہ کاغذات نہ ہونے کے باعث متعدد موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلی گئیں۔موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹھہری سمیت پورے سیکٹر میں کارروائی شروع کی گئی ۔