چیر مین نیب سے ن لیگ کیوں نالاں؟ معروف صحافی سلیم بخاری نے اندر کی بات بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 15:53

چیر مین نیب سے ن لیگ کیوں نالاں؟ معروف صحافی سلیم بخاری نے اندر کی بات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : پاکستانی صحافی سلیم بخاری نے بجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں نیب کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے یہ اعتراض اُٹھایا گیا کہ پنجاب میں آپریشن نہ کرنے کی کیا وجہ ہے ، نیب پنجاب میں کیوں کارروائی نہیں کررہا، جس کے بعد فوج کو بھی مخاطب کر کے اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ نیب کے اچانک مضبوط ہونے کی وجہ میرے علم کے مطابق یہ ہے کہ چئیر مین نیب کو فوج کی جانب سے کہا گیا کہ یہ معاملہ افوج اور نیب دونوں کی ساکھ تک جا پہنچا ہے، لہٰذا نیب بلا امتیاز پنجاب میں کارروائی کرے، سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ نیب نے پنجاب کا رخ کیا ہی تھا کہ ن لیگ کی چیخیں نکل گئیں اور پھر جو ہوا آپ سب کے سامنے ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی نیب چئیرمین کو جھاڑنا پڑا۔ سلیم بخاری نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :