سعودی کسٹم حکام کی کارروائی ، کافی کے بیگز سے 40 ہزار کیپٹا گون کی گولیاں‌بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 15:37

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء): سعودی کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین سے آنے والے مسافر کے بیگ سے 40 ہزار کیپٹا گون کی گولیاں بر آمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والی کاز وے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی مسافر سے منشیات کی 40 ہزار کے قریب گولیاں بر آمد کر لیں۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کا کہنا تھا کہ بیگز میں کافی موجود ہے لیکن ہمیں بیگز کی پیکنگ دیکھ کر شُبہ ہوا جس پر ہم نے مسافر سے بیگز کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کاز وے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہمیں بیگز سے 40 ہزار منشیات کی گولیاں ملیں، جو کہ نہایت مہارت سے بیگز کے اندر چھُپائی گئی تھیں۔