نجکاری کمیشن کا تنخواہوں کی ادائیگی پر تحفظات کا اظہار

پاکستان اسٹیل ملز بورڈ کو ملازمین کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی

منگل 23 فروری 2016 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) نجکاری کمیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز بورڈ کو ملازمین کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی،مالی مشیر کی عدم تقرری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل ملز میں جون 2015 سے پیداواری عمل معطل ہے، حکومت کی جانب سے بورڈ کے مستقل چیئرمین کی تقرر ی نہ ہونے کے باعث پی ایس ایم بورڈ بھی غیرفعال ہے، ادارے کی پیداواری استعداد نہ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو بھاری تنخواہوں کی ادائیگی پر حکومت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا نجکاری کمیشن نے پی ایس ایم بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ادارے کے تمام ملازمین کا آڈٹ کیا جائے، نجکاری کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ دسمبر 2015کی تنخواہوں کی ادائیگی کے اجرا سے قبل اس بات کو مدنظر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :