ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سے متعلق ملازمین نے حیران کن انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 15:15

ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سے متعلق ملازمین نے حیران کن انکشافات کر دئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سے متعلق ان کی کمپنی ملازمین نے حیران کن انکشافات کیے ہیں، ملازمین نے بتایا کہ ایگزیکٹ کے سی وی او شعیب شیخ آئی بی اے میں گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ سوئمنگ اور چیس کے چیمپئین بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1997کے آغاز میں شعیب شیخ نے ایک کمرے سے اپنی کمپنی کا آغاز کیا۔ جس کا نام ایگزیکٹ رکھا گیا ، اپنی محنت سے شعیب شیخ نے اس کمپنی کو بیس بلین ڈالرز مالیت کی کمپنی بنا دیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم نے شعیب شیخ کو دن کے بیشتر حصے میں ان تھک کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شعیب شیخ نہ تو اتوار کو اور نہ ہی عید کے دن چھٹی کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اپنی شادی کے دن بھی وہ آفس ہی میں موجود تھے اور کام میں مصروف تھے۔ ملازمین نے مزید کہا کہ شعیب شیخ کے بنائے گئے سسٹم کے تحت ہماری کمپنی کا آﺅٹ پُٹ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میںدس گنا زیادہ تھا جس کے باعث ملازمین کی تنخواہیں بھی دو گنا تھیں۔شعیب شیخ سے متعلق ان کے ملازمین کی رائے درج ذیل ویڈیو میں ملاحظہ کیجئیے، یاد رہے کہ شعیب شیخ کو جعلی ڈگری اسکینڈل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :