وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ایم پی اے شاہ فیصل کی رہائشگاہ آمد، بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کی

منگل 23 فروری 2016 15:13

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ایم پی اے شاہ فیصل کی رہائشگاہ پر جا کر بھتیجے ماجد سلیم کی وفات پراظہار تعزیت کی۔اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی و قائم مقام گورنر اسد قیصر اور صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی بھی ہمراہ تھے۔عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں اپنے دور اقتدار میں اصلاحات سمیت ترقیاتی منصوبوں سے سابق ادوار میں حکومتی کوتاہیوں کاازالہ کر کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کر دیاہے۔

وفاقی حکومت نے میٹرو بس پر 30ارب سے زائد رقم خرچ کئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت20ارب روپے میٹرو بس منصوبے پر خرچ کریگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے اور پولیس افسران یا اہلکارو ں کی پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے میں اور عوامی طاقت سے حقیقی تبدیلی لا کر انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں سابقہ فرسودہ سیاسی کلچر کاخاتمہ کر کے سیاسی فضا کا رخ ایک نئی تبدیلی کی جانب موڑ دیا ہے۔اقربا پروری ،رشوت ستانی ،پٹوار کلچراور تھانہ کلچر کے بجائے پولیس اصلاحات سمیت دیگر شعبوں کو بھی عوامی خدمت کا حقیقی پیلٹ فارم ثابت کر کے دیکھایا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں تعلیم ،صحت ،مواصلات اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور ترقی کی اس عمل میں عوامی تعاون میں ازحد نا گزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں قانون کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری کو عملی جامہ پہنا کر حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے اور ایک روشن مستقبل دینے کے مشن پر گامزن ہے اور حقیقی معنوں میں صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے کاتہیہ کر رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہنگو پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شای فیصل کے بھتیجے ماجد سلیم قتل واقعہ کی زمینی حقائق فوری طور پر ارسال کرنے کی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوانے کی بھی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :