کمر میں شدید تکلیف کے باعث بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

منگل 23 فروری 2016 15:13

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) کمر میں شدید تکلیف کے باعث بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ٹریننگ کے دوران وہ کمر کی انجری کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا میں ٹریننگ کے دوران ایم ایس دھونی کمر کی انجری کا شکار ہوئے مگر انھیں ایشیا کپ سے باہر کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کے متبادل کے طور پر پارتھیو پٹیل کو بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین پارتھو پٹیل نے فروری دو ہزار بارہ میں آخری مرتبہ بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :